21 نومبر، 2015، 4:56 PM

امریکی صدارتی امیدوار نے پناہ گزینوں کو باؤلے کتوں سے تشبیہ دیدی

امریکی صدارتی امیدوار نے پناہ گزینوں کو باؤلے کتوں سے تشبیہ دیدی

امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل بین کارسن نے شامی پناہ گزینوں کو بائولے کتوں سے تشبیہ دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل بین کارسن نے شامی پناہ گزینوں کو بائولے کتوں سے تشبیہ دیدی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار اور سابق نیوروسرجن بین کارسن نے الباما میں خطاب کرتے ہوئے شام کی خانہ جنگی اور داعش کے خوف سے ملک چھوڑنے والے شامی پناہ گزینوں کو بائولے کتوں سے تشبیہ دے دی۔ اس سے قبل بھی بین کارسن مسلم مخالف بیانات دے چکے ہیں۔ اپنے بیان میں بین کارسن کا کہنا تھا کہ میں اس بات کی حمایت نہیں کروں گا کہ امریکہ کی باگ دوڑ کسی مسلمان کے ہاتھ میں دی جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتخابی مہم میں مسلم مخالف بیانات دے کر اپنے ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو امریکہ سے تمام مساجد ختم کروا دیں گے۔

News ID 1859736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha