24 نومبر، 2015، 8:14 PM

شامی پناہ گزینوں سے متعلق کینیڈا کی پالیسی بھی سخت

شامی پناہ گزینوں سے متعلق کینیڈا کی پالیسی بھی سخت

پیرس حملوں کے بعد کینیڈا نے بھی شامی پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی سخت کرلی ہے، شام سےتنہا آٓنے والے مردوں کوپناہ نہ دینےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد کینیڈا نے بھی شامی پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی سخت کرلی ہے، شام سےتنہا آٓنے والے مردوں کوپناہ نہ دینےکافیصلہ کرلیاگیاہے۔ یہ اقدام سیکیورٹی کی وجوہات کے سبب کیا گیاہےاور اب صرف خواتین، بچوں اور فیمیلز کو پناہ دی جائےگی۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 25 ہزارشامیوں کواس سال پناہ دینے کا اعلان کیاتھا اورپناہ کے طالب سوافراد کو روزانہ لبنان میں چیک کیاجارہاہے۔ سروے میں دعویٰ کیاگیاہےکہ 51 فیصدکینیڈین شہری شامیوں کوپناہ دینےکےمخالف ہیں اور58فیصدشامی باشندوں کواپنے لیے خطرہ سمجھتےہیں۔

News ID 1859825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha