17 نومبر، 2015، 8:23 PM

پیرس حملوں کے بعد مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار مناسب نہیں، اقوام متحدہ

پیرس حملوں کے بعد مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار مناسب نہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے کے مطالبات ایک منفی سمت میں قدم ہوں گے، انہیں قبول نہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے بعد شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے کے مطالبات ایک منفی سمت میں قدم ہوں گے،انہیں قبول نہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ پیرس میں جمعے کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبات سامنے آرہے ہیں کہ شامی مہاجرین کو پناہ نہ دی جائے۔ اقوام متحدہ نے ان مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات ہر ملک کا حق ہیں، تاہم شام اور عراق سے ہجرت کرنے والے خود داعش کی تباہ کاری کا شکار ہیں۔

News ID 1859657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha