5 ستمبر، 2015، 6:29 PM

تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے

تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے

ہنگری نے پیدل آسٹریا جانے والے پناہ گزینوں کو بسیں فراہم کردیں، کم سے کم ڈھائی سے تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے ہیں مسلمان مہاجر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ظلم و ستم سے تنگ آکر یورپی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہنگری نے پیدل آسٹریا جانے والے پناہ گزینوں کو بسیں فراہم کردیں، کم سے کم ڈھائی سے تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے ہیں مسلمان مہاجر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ظلم و ستم سے تنگ آکر یورپی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت نےبسیں فراہم کردیں تاکہ پناہ گزینوں کی روانگی ممکن بنائی جاسکے۔ شام میں جنگ سے متاثرہ کئی مہاجرین نے مرکزی شاہراہ سے ویانا کا سفر شروع کیا۔ آسٹریا اورجرمنی کے درمیان طے پاگیا ہے کہ مزید پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔تاہم جرمن چانسلرنے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی ذمہ داری پوری یورپی یونین کواٹھاناچاہیے اقوام متحدہ نےیورپی ممالک سےمطالبہ کیاہےکہ وہ دولاکھ پناہ گزینوں کوقبول کرے۔پناہ گزینوں کےخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔ ترکی نے پاکستان ،افغانستان اورشام سےتعلق رکھنےوالےان ڈیڑھ سوافرادکوگرفتار کرلیاہےجوکشتی کےذریعےیونان جاناچاہتےتھے۔پاکستانیوں کوملک بدرکیاجائےگا۔

News ID 1857912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha