17 ستمبر، 2015، 9:17 PM

ہنگری میں پولیس کا مہاجرین پر بہیمانہ تشدد

ہنگری میں پولیس کا مہاجرین پر بہیمانہ تشدد

ہنگری میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ نےہنگری کے اس توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہنگری میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ نےہنگری کے اس توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہنگری کے ہورگوس روزبارڈرپر پناہ گزینوں کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا اور ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ان کی پولیس سے جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے ان پر شدید آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جب کہ ساتھ ہی واٹر کینن کا بھی استعمال کیا اس دوران متعدد افرد زخمی اور کئی بے ہوش ہوگئے زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھراقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ہنگری پولیس کے اس بے رحمانہ رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہنگری پولیس کی جانب سے پناہ گزینوں کے خلاف پرتشدد رویے پر سخت دھچکا لگا کیونکہ وہ لو گ پہلے ہی جنگ اور غم کے ستائے ہوئے ہیں۔ واضخ رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ستائے ہوئے لوگ یورپی ممالک کی طرف ہجرت کررہے ہیں جہاں انھیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1858205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha