20 نومبر، 2015، 11:59 PM

بغداد میں 2 دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق

بغداد میں 2 دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق

عراقی شہر بغداد کے قریب علاقے نہت الرشید میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہر بغداد کے قریب علاقے نہت الرشید میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بغداد کے علاقے نہت الرشید میں نماز جمعہ سے قبل مسجد سے دور پہلا دھماکہ ہوا جس کے فوری بعد دوسرا دھماکہ مسجد کے اندر ہوا۔  دونوں دھماکوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ خود کش بمبار نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

News ID 1859734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha