مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں 3 کار بم دھماکوں میں 22 عراقی فوجیوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے جب کہ دھماکا نئے بغداد کے کمرشل علاقے میں ہوا اور اس کی ذمے داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔دوسرا دھماکہ الزعفرانیہ میں ہوا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں کار بم دھماکے ایک فوجی تقریب کے دوران کیے گئے جن میں 24 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔
عراق کے شہر فلوجہ میں 3 کار بم دھماکوں میں 22 عراقی فوجیوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1856807
آپ کا تبصرہ