مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسیخبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں کاپو طوفان سے مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔ طوفان کے باعث ایک لاکھ سے زائد لوگ عارضی کیمپوں میں موجود ہیں۔ فلپائن کے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں پانی نیچے آگیا ہے لیکن نشیبی علاقوں میں اب بھی سیلاب کی کیفیت باقی ہے۔ یاد رہے کہ فلپائن میں تین دن پہلے شروع ہونے والے کاپو طوفان کی رفتار ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے اور یہ طوفان اب تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
فلپائن میں کاپو طوفان سے مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔
News ID 1859026
آپ کا تبصرہ