مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرجنرل حسین سلامی نےمنی کے المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سعودی عرب کی غیر ذمہ دار اور نااہل حکومت کی غفلت اور سستی اور انسانی کرامت اور شرافت پر عدم توجہ کی بنا پر عالم اسلام غم و اندوہ میں ڈوب گیا ہے اللہ کے مہمانوں نے کفن پہن کر ثابت کردیا ہے کہ آل سعود نااہل ، ناکام اور نامراد ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا سعودی عرب کی فرسودہ ، نااہل ، ناکام اور ناکارہ سیاسی نظام پر مبنی حکومت کی وجہ سے آج عالم اسلام غم و رنج و دکھ اور سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ سعودی حکومت اللہ تعالی کے مہمانوں کی میزبانی کی اہل نہ تھی اور نہ ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ سعودی حکام یمن میں نہتے مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کررہے ہیں انھیں حج کے امور کے انتظامات سے کوئی دلچسپی اور سروکار نہیں ، وہ یمن میں 20 ہزار افراد کو قتل اور زخمی کرچکے ہیں اگر منی میں 3 یا 4 ہزار افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے انھیں اس کی کوئی پروا نہیں ، کیونکہ آل سعود اپنے آپ کو دوسرے مسلمانوں سے مافوق سمجھتے ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ حج کی مدیریت تبدیل کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے اور اس سلسلے میں عالم اسلام اور اسلامی تعاون تنظیم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مسلمانوں کو آل سعود کے ظلم و ستم سے نجات دلانی چاہیے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ایک غیر ذمہ دار اور نااہل حکومت کی غفلت اور سستی اور انسانی کرامت اور شرافت پر عدم توجہ کی بنا پر عالم اسلام غم و اندوہ میں ڈوب گیا ہے اللہ کے مہمانوں نے کفن پہن کر ثابت کردیا ہے کہ آل سعود نااہل ، ناکام اور نامراد ہیں۔
News ID 1858415
آپ کا تبصرہ