6 اکتوبر، 2016، 4:47 PM

دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام کی نظریں مذاکرات پر نہیں لگی تھیں

دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام کی نظریں مذاکرات پر نہیں لگی تھیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام نے قربانی اور فداکاری کے ذریعہ دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کيا اور ایران کی غصب شدہ تمام سرزمین کو آزاد کرلیا دفاع مقدس میں ایرانی سپاہ کی نظریں مذاکرات پر نہیں لگی تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی اردو سروس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام نے قربانی اور فداکاری کے ذریعہ دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار گيا اور ایران کی غصب شدہ تمام سرزمین کو آزاد کرلیا دفاع مقدس میں ایرانی سپاہ کی نظریں مذاکرات پر نہیں لگی تھیں۔جنرل سلامی نے مازندران کے شہر ساری میں 323 شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپاہ نے اللہ تعالی کی قدرت اور اس کی طاقت  اور اپنی توانائيوں کے ذریعہ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ایران کو امریکہ کے خونی پنجوں سے ایک بار پھر آزاد کرالیا ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے مسلم اقوام کو امریکہ کی غلامی اور بردگی سے نجات دلائی اور اسلامی جمہوریت کا راستہ دکھایا۔ ایرانی قوم نے دیگر اقوام کو امریکہ کے خلاف استقامت اور پائداری دکھانے کا  عملی درس دیا ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی سپاہ ولی فقیہ کی سرپرستی میں دشمنان اسلام کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنا دےگی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 38 برسوں سے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ممالک انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں لیکن ان کی تمام مجرمانہ کوششیں ناکام اور نقش بر آب ہوگئی ہیں۔

News ID 1867407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha