9 ستمبر، 2015، 2:08 PM

اسرائيل آئندہ پچیس سال نہیں دیکھ پائے گا

اسرائيل آئندہ پچیس سال نہیں دیکھ  پائے گا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیلی کہتے ہیں کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہوگئے ہیں لیکن ان شاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے بعد اسرائیلی  حکام نے یہ کہنا شروع کردیا کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہوگئے ہیں لیکن ان شاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا اور آئندہ 25 سال تک اسرائیل نام کی کوئی  چیز باقی نہیں رہےگی اور اس مدت میں بھی اسرائیل آسودہ نہیں رہےگا۔

رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی آشکار ہے بعض امریکی حکام مسکراتے ہیں اور بعض ایران کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہیں ، امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ایران پر اپنی مرضی کو مسلط کرنے اور ایران کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن امریکہ کی یہ کوشش بھی ماضی کی کوششوں کی طرح ناکام ہوجائے گی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے علاوہ امریکہ کے ساتھ کسی دوسرے موضوع پر مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

News Code 1858018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha