27 اگست، 2015، 1:50 PM

یوسف رضاگیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم

یوسف رضاگیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم

پاکستان میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) میں کرپشن سے متعلق  تفتیش مکمل کرتے ہوئے 12 مقدمات کے حتمی چالان عدالت میں پیش کردیئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے حتمی چالان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کو مفرور قرار دیا جس پر عدالت  نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر کو 10 ستمبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1857699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha