26 جنوری، 2016، 11:16 AM

چینی حکومت نے بد عنوان عناصر سے3 ارب یوآن برآمد کر لئے

 چینی حکومت نے بد عنوان عناصر سے3 ارب یوآن برآمد کر لئے

چینی حکومت نے بدعنوان اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف مہم میں ہزاروں افراد کو سزائیں دی ہیں، ملک سے فرار ہونے والے 1023مفروروں کو بیرون ملک سے واپس لا کر ان سے 3 ارب یوآن برآمد کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکومت نے بدعنوان اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف مہم میں ہزاروں افراد کو سزائیں دی ہیں، ملک سے فرار ہونے والے 1023مفروروں کو بیرون ملک سے واپس لا کر ان سے 3 ارب یوآن برآمد کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عدالتوں نے 20 ہزار مقدمات کا فیصلہ سنایا، ان میں 16ہزار مقدمات رشوت، غبن اور 4300 مقدمات فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے سے متعلق تھے، گزشتہ سال حکومت کو بد عنوانی کے بارے میں 20 لاکھ 80 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ان میں سے 3 لاکھ 36 ہزار کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزائیں دی گئیں۔اعلیٰ انتظامیہ کے 90 افسران کیخلاف بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں، ان میں سے 42کے مقدمات عدالتوں میں بھیجوا دیے گئے، 49 ہزار افسران کے خلاف بعض ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر انکوائری کی گئی جبکہ ان میں سے 3400کو سزائیں سنائی گئیں، دریں اثنا چینی حکومت نے رواں سال کو کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف جنگ کا سال  قرار دیتے ہوئے قوانین کو مزید سخت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1861350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha