مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی اور بہاولپور کی جیلوں میں قید سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ کراچی سینٹرل جیل میں قید سزائے موت کے مجرم شاہد محمود کو علی الصباح پھانسی دے دی گئی۔ مجرم شاہد محمود نے 1998 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرماں اوربیٹی کو قتل کیا تھا۔ شاہد محمود کو عدالت نے 2000 میں جرم ثابت ہونے پرموت کا حکم سنایا تھا۔ سینٹرل جیل بہاولپورمیں بھی ایک قیدی تجمل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، تجمل نے 2004 میں رشتے کے تنازعے پر اپنی خالہ اور 3 خالہ زاد بہنوں کو قتل کیا تھا۔
پاکستان کے شہر کراچی اور بہاولپور کی جیلوں میں قید سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔
News ID 1857667
آپ کا تبصرہ