مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں برطانوی وزير خارجہ ہامونڈ کی موجودگی میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کھل گیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ہامونڈ آج سہ پہر کو ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اور اس کے بعد دونوں وزراء خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ، جہاں انھوں نے سب سے پہلے برطانوی سفارتخانہ کو تہران میں دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ