24 اگست، 2015، 1:18 AM

ایران اور برطانیہ کے روابط باہمی احترام پر استوار ہوں گے

ایران اور برطانیہ کے روابط باہمی احترام پر استوار ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور برطانوی وزير خارجہ ہیمونڈ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور برطانیہ کے روابط کو باہمی احترام پر استوار قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور برطانوی وزير خارجہ ہیمونڈ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران اور برطانیہ کے روابط کو باہمی احترام پر استوار قراردیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے باہمی روابط کچھ عرصہ تک کشیدگی اور مختلف نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں اور 4 سال سے دونوں ممالک کے سفارتخانے بند رہے ہیں آج دونوں ممالک کے سفارتخانہ تہران اور لندن میں کھل گئے ہین اور برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی احترام کے سائے میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ برطانوی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران علاقہ کا اہم اور باثبات ملک ہےجسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان بعض امور پر اختلافات موجود ہیں لیکن مذاکرات اور باہمی گفتگو کے ذریعہ اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور ثبات کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کے یورپی یونین کے ساتھ اچھے روابط برقرار ہوں گے اور برطانیہ بھی یورپی یونین کا ایک رکن ملک ہے۔ میں برطانوی وزیر خارجہ کو دورہ تہران پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دونون ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ ظریف نے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے بعض موارد میں اختلافات ہیں لیکن بعض موارد مین دونوں ممالک کے نظریات مشترک بھی ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعہ نظریات کو ایکدوسرے کے قریب کرسکتے ہیں۔

News ID 1857616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha