2 مئی، 2016، 2:25 PM

برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں /برطانوی ہتھیار داعش تک نہیں پہنچے

برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں /برطانوی ہتھیار داعش تک نہیں پہنچے

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جک اسٹراؤ نے مہرنیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے برطانیہ کے ہتھیار سعودی عرب کے ذریعہ داعش تک نہیں پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی شعبہ کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جک اسٹراؤ نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں  باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے برطانیہ کے ہتھیار داعش تک نہیں پہنچے ہیں ۔

برطانیہ کے سابق  وزیر خارجہ نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی حکومت  کی اس معاہدے کو مکمل حمایت حاصل ہے اور امریکی حکومت اس معاہدے کے نفاذ کے حق میں بھی ہے کیونکہ باراک اوابامہ نے اس سلسلے میں اسرائيلی وزیر ا‏ظم نیتن یاہو اور بعض دیگر اتحادی مماک کی مخآلفت کو نظر انداز کردیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اس معاہدے کے نفاذ کے حق میں ہے۔

جک اسٹراؤ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ایران کے پرامن ایٹمی حقوق کو تسلیم کرلیا ہے اور ایران کو پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔

جک اسٹراؤ نے سعودی عرب کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہتھیار سعودی عرب کے ذریعہ داعش تک نہیں پہنچے ہیں کیونکہ دوسرے ممالک کو ہتھیار فروخت کرنے کے سلسلے میں برطانوی قانون کافی مضبوط اور سخت ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے  اور اس وقت ہم ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں مرحلہ وار طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

News ID 1863725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha