تہران میں برطانوی سفارتخانہ کھل گیا

تہران میں برطانوی وزير خارجہ ہامونڈ کی موجودگی میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کھل گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں برطانوی وزير خارجہ ہامونڈ کی موجودگی میں 4 سال سے بند برطانوی سفارتخانہ کھل گیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ہامونڈ آج سہ پہر کو ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اور اس کے بعد دونوں وزراء خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ آج صبح ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ، جہاں انھوں نے سب سے پہلے برطانوی سفارتخانہ کو تہران میں دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی۔

News Code 1857603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =