صدر روحانی سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمونڈ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمونڈ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال اور گفتگو کی ہے۔ برطانوی وزير خارجہ نے کل تہران میں برطانوی سفارتخانہ کا افتتاح کیا جو پچھلے 4 سال سے بند تھا ۔ برطانوی وزير خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور برطانیہ کے باہمی روابط کچھ عرصہ تک کشیدگی اور مختلف نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں اور 4 سال سے دونوں ممالک کے سفارتخانے بند رہے ہیں اور آج دونوں ممالک کے سفارتخانہ تہران اور لندن میں کھل گئے ہین اور برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی احترام کے سائے میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ برطانوی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران علاقہ کا اہم اور باثبات ملک ہےجسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان بعض امور پر اختلافات موجود ہیں لیکن مذاکرات اور باہمی گفتگو کے ذریعہ اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور ثبات کا خواہاں ہے۔

News Code 1857630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =