مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کانفرنس اور اسلامی ممالک کے ریڈیو ٹی وی یونین کی کانفرنس کے شرکاء کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ابھی معاہدے کی سرنوشت کے بارے میں کوئی پتہ نہیں لیکن امریکہ نے ایران کے اندر مداخلت کی کوشش شروع کردی ہے لیکن ہم امریکہ کی مداخلت اور نفوذ کا راستہ مکمل طور پر بند کردیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ منسوب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں احکام الہی کے نفاذ، الہی معارف کی نشر و اشاعت ، اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت اور جہاد کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور ظلم و ظالم کا ہر صورت میں مقابلہ کرنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سامراجی طاقتوں کی طرف سے اسلامی جمہوری نظام کے خلاف گذشتہ 35 برس سے اقتصادی پابندیوں، دھمکیوں ، سیاسی سازشوں اور دباؤ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایرانی عوام کو ان کا ہروار برداشت کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شیعہ و سنی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایران مذہب سے بالاتر ہو کر ہر مظلوم کی حمایت کرتا ہے ایران، سنی مظلوموں کی غزہ اور فلسطین میں حمایت کررہا ہے اور اسی طرح بحرین، یمن اور لبنان کے مظلوم عوام کی بھی حمایت کررہا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے داعش کی تشکیل کا خود اعتراف کیا ہے جب کہ ہم نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے ان ممالک کو کمزور بنا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جب اسلامی بیداری کے نتیجے میں تیونس ، مصر اور بعض دیگر جگہوں پر سامراج اور امریکہ کی آلہ کار حکومتیں گر گئیں تو اسو قت امریکہ نے اسرائیل اور بعض اتحادی عرب ممالک کے ساتھ ملکر یہی فارمولہ شام کے خلاف استعمال کیا جو اسرائیل کی مخالف واحد عرب حکومت تھی اور امریکہ اور صہیونیوں نے ملکر شام کو آج شدید بحران سے دوچار کردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض سادہ لوح مسلمان بھی سامراجی طاقتوں کی دانستہ یا غیر دانستہ حمایت کرنا شروع کردیتے ہیں اور دشمن کے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے ہمسایہ اور مسلمان ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ روابط ہیں اور ایران تمام اسلامی ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سامراجی طاقتیں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل ،شام اور عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں اور اس بات کا وہ اعلان بھی کررہے ہیں لیکن ایران شام و عراق کو تقسیم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دےگا۔
آپ کا تبصرہ