مہر خبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے دباؤ میں سعودی عرب کو فوجی ہتھیاروں کی فروخت بند کردی ہے۔ برطانیہ نے سعودی عرب کے ساتھ 6 ملین پونڈ کی قرارداد کو منسوخ کردیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کو جنگی وسائل اور ہتھیار فراہم کرنے تھے۔ برطانوی وزیر انصاف مائیکل کوو نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے انسانی حقوق کی عالمی کی درخواست پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی ترسیل منسوخ کردی ہے، کیونکہ سعودی عرب بڑے پیمانے پرملک کے اندر اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ سعودی عرب قیدیوں کے ساتھ بھی بد سلوکی اور بد رفتاری کا ارتکاب کررہا ہے۔
برطانوی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے دباؤ میں سعودی عرب کو فوجی ہتھیاروں کی فروخت بند کردی ہے۔
News ID 1858875
آپ کا تبصرہ