مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے جب کہ آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا ذرائع کے مطابق ضرب عضب ،وہابی دہشت گردوں کے لئے ضرب غضب بن گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جس میں انہیں پیشہ وارانہ معاملات اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ انٹیلی جنس آپریشنز اس کے اثرات اور شہروں میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن میں بہتری آئی اور انٹیلی جنس اطلاعات سے آپریشنز کے باعث حالات بہتر ہوئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی میں صرف وہابی لوگ ملوث ہیں اور تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی مدارس سے ہے۔ پاکستانی حکومت اور فوج جب تک وہابی گمراہ فکر کا مقابلہ نہیں کرےگی تب تک وہ پاکستان سے دہشت گردی کو ختم نہیں کرسکتی پاکستان میں دہشت گردانہ سوچ صرف وہابی مدارس میں پروان چڑھتی ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے شہری علاقوں پر بھی مثبت اثرات پڑے جب کہ آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا ذرائع کے مطابق ضرب عضب ،وہابی دہشت گردوں کے لئے ضرب غضب بن گیا ہے۔
News ID 1856594
آپ کا تبصرہ