9 دسمبر، 2015، 10:17 AM

جنرل راحیل شریف نے 4 وہابی دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے

جنرل راحیل شریف نے 4 وہابی دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 4 وہابی دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 4 وہابی دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 4 وہابی دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے جن میں دہشت گرد نورسعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چاروں دہشت گرد دھماکوں، قتل، اغوائے برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت خودکش حملوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالت موت کی سزا سنائی تھی۔

News Code 1860170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha