مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قوجی اور عسکری قیادت نے ملک سے وہابی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک تمام آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جوائنٹ اسٹافس ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی زیر صدارت پاکستانی فوجی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ اورپاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وہابی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ثمرات اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورمسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پرجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اوروہابی دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ میں فوج نے عوام کا اعتماد جیتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی قیادت نے وہابی دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب سمیت تمام آپریشن جاری رکھنے کا عزم اورانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے حکومت کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کو وہابی دہشت گرد گروپوں سے زبردست خطرہ لاحق ہے اور پاکستان کے وہابی اور دیوبندی مدارس میں وہابی دہشت گرد اسلام کے نام پر تیار کئے جاررہے ہیں پاکستان کے کئی وہابی مدارس سے دہشت گردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت وہابی دہشت گردوں کے سرغنہ افراد کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
پاکستان کی قوجی اور عسکری قیادت نے ملک سے وہابی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک تمام آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1860498
آپ کا تبصرہ