مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے مطابق پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں داعش کا خطرہ موجود ہےلیکن باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ اب طالبان کے بجائے داعش کی پشت پر ہے۔اعزاز چوہدری کے مطابق افغانستان میں داعش کی موجودگی کی رپورٹس ہیں جبکہ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستان داعش کو مدد فراہم کررہا ہے افغان حکومت نے پاکستان پر الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں پھر کشیدگی پیدا ہورہی ہےباخبر ذرائع کے مطابق پاکستان میں داعش بڑے پمیانے پر موجود ہیں جنھیں سلفی وہابی مدارس میں باقاعدہ تربیت دی جارہری ہے اور پاکستان میں تمام وہابی مدارس داعش دہشت گردوں کا قیمتی سرمایہ ہے ۔
پاکستان کے سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے مطابق پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں داعش کا خطرہ موجود ہےلیکن باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ اب طالبان کے بجائے داعش کی پشت پر ہے۔
News ID 1856130
آپ کا تبصرہ