مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کو نکاح پر نکاح کے الزام میں متعدد نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں 17 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اداکارہ میرا ان کی بیوی ہے اور اس نے بغیر طلاق کے کیپٹن نوید نامی شخص سے نکاح کیا جو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور تعزیرات پاکستان کے بھی خلاف ہے، عتیق الرحمان نے اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری مقدمہ عدالت کے ذریعہ چلانے کی درخواست کی تھی۔
آپ کا تبصرہ