26 مئی، 2015، 11:11 AM

ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8افراد ہلاک، 15لاپتہ

ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 8افراد ہلاک، 15لاپتہ

مہر نیوز/26 مئی / 2015 ء : امریکی ریاست ٹیکساس کےمختلف علاقوں میں تیز بارشوں، سیلاب اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔ جس میں 8افراد ہلاک اور15 لاپتہ ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کےمختلف علاقوں میں تیز بارشوں، سیلاب اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔ جس میں 8افراد ہلاک اور15 لاپتہ ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق  طوفانی ہواوئوں کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ جبکہ ڈیلاس اور اوکلاہوما میں میں بھی طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور مختلف حادثات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے، جبکہ 15افراد لاپتہ ہیں اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 

 

News ID 1855445

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha