4 مئی، 2015، 2:13 AM

ہندوستان

ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک

ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک

مہر نیوز/ 4 مئی / 2015 ء : ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک ہوگئے جن کا تعلق آسام رائفلز سے بتایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں باغیوں کی فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک ہوگئے جن کا تعلق آسام رائفلز سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں میانمار کی سرحد کے قریب باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 8 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ آسام رائفلز کے ایک افسر کے مطابق حملے میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ گروپ کے ملوث ہونے کا امکان ہے جب کہ سکیورٹی اہلکار 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر اپنے کیمپ سے قریبی علاقے سے پانی لینے نکلے تھے کہ ایک گاڑی زیرزمین نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے بعد باغیوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔دوسری جانب ناگا لینڈ پولیس کے سربراہ ایل ایل ڈاؤنگل کا کہنا ہے کہ دھما کے کے بعد اہلکاروں کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی جس میں 8 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب بھی بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے باغیوں کے زخمی یا مرنے کی اطلاع نہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1854584

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha