مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ملک کے مغربی علاقے میں الیگزینڈر نامی بیلسٹک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ایک باخبر ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس کے شمال مغرب میں واقع کیلینن گراڈ میں الیگزینڈر میزائل نصب کیے جائیں گے، کیلینن گراڈ نامی علاقے میں میزائلوں کی تنصیب کے علاوہ روس کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے جبکہ میزائلوں کو بحری جہازوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیکوف نے کہا ہے کہ روس کی قومی سلامتی کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہمارے لیے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم اپنی فوجی اور جنگی توانائیوں میں اضافہ کریں، اطلاعات کے مطابق روس نے جزیرہ نما کریمیا اور یوکرائن کے جنوب مغربی علاقے میں 8 ہزار فوجی اور توپ خانے کے یونٹ تعینات کردیے ہیں۔ روس نے یوکرائن میں یورپی ممالک کی مداخلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روس
روس نے ملک کے مغربی علاقے میں بیلسٹک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا
مہر نیوز/19 مارچ/ 2015 ء : روس نے ملک کے مغربی علاقے میں الیگزینڈر نامی بیلسٹک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا ہے۔
News ID 1852031
آپ کا تبصرہ