24 جنوری، 2015، 5:07 PM

جنرل سلامی

اسرائیل کو دنداں شکن جواب دیا جائے گا

اسرائیل کو دنداں شکن جواب دیا جائے گا

مہر نیوز/ 24 جنوری / 2015 ء : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ماضی کے واقعات سے روشن ہے کہ حزب اللہ اور سپاہ نے اسرائیل کے ہر اقدام کا جواب ضروردیا ہے اور اسرائیل کے حالیہ سنگین جرائم کا بھی دانداں شکن جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ماضی کے واقعات سے روشن ہے کہ حزب اللہ اور سپاہ نے اسرائیل کے ہر اقدام کا جواب ضروردیا ہے اور اسرائیل کے حالیہ سنگین جرائم کا بھی دانداں شکن جواب دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی ہمارا اصلی مشن ہے اور ہم اسرائیل کے خلاف مغربی پٹی سے ایک نیا محاذ کھولیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس نئے محاذ کے علاوہ بھی اسرائیل کو حزب اللہ اور سپاہ منہ کے توڑ جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ سپاہ فلسطینیوں کی دفاعی صلاحیتوں اور توانائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھےگی اور فلسطین کی مکمل آزادی تک سپاہ فلسطینی عوام اور اسلامی مقاومت کے ساتھ کھڑی رہےگی۔

News ID 1848794

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha