4 جنوری، 2015، 11:25 AM

پاکستان

مہمند ایجنسی میں ماربل کان میں 17 مزدور دب گئے/ 10 کی لاشیں برآمد

مہمند ایجنسی میں ماربل کان میں 17 مزدور دب گئے/ 10 کی لاشیں برآمد

مہر نیوز/ 4 جنوری / 2015 ء : پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان کےملبے سےاب تک 10لاشیں نکال لی گئی ہیں، پہاڑی تودہ گرنے سے اس کان میں 17 مزدور دب گئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان کےملبے سےاب تک 10لاشیں نکال لی گئی ہیں، پہاڑی تودہ گرنے سے اس کان میں 17 مزدور دب گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل صافی کے علاقہ زیارت میں ماربل کی کان کنی جاری تھی ۔اس دوران اچانک پہاڑی تودہ گرگیا اور 17مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ملبے سے اب تک 10افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد  کی تلاش جاری ہے ۔

News ID 1847491

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha