5 نومبر، 2014، 4:51 PM

امریکہ

مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ اورایوان نمائندگان میں شکست

مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کو سینیٹ اورایوان نمائندگان میں شکست

مہر نیوز/5 نومبر/ 2014 ء : امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 8 سال بعد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 8 سال بعد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی حکمران جماعت ڈیموکریٹس کو شکست کا سامنا ہے۔ مڈٹرم الیکشن کے لئے لاکھوں امریکیوں نے ایوان نمائندگان کی تمام 435، 36 سینیٹ اور 36 گورنرز کی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جبکہ مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت ڈیموکریٹس 8 سال بعد سینیٹ کی حکمرانی سے محروم ہوگئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکنز نے 36 میں سے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ حکمران جماعت ڈیموکریٹس صرف 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جس کے بعد سینیٹ میں اس کی سیٹوں کی تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی۔ اسی طرح ایوان نمائندگان کی کل 435 نشستوں میں سے ری پبلکنز نے 237 نشستیں حاصل کرلیں اور ڈیموکریٹس کو یہاں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اوباما کی جماعت کو ایوان نمائندگان میں 179 مل سکی ہیں۔ واضح رہے کہ 2006 کے بعد ری پبلکنز کی سینیٹ میں واضح کامیابی کے بعد امریکی صدر بارک اوباما کو اپنی حکومت کے بقایا 2 سال گزارنا مشکل ہوجائے گا اور کوئی بل منظور کرانے کے لئے ری پبلکنز کی حمایت کے بغیر پاس نہیں کرا سکیں گے۔

News ID 1843785

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha