3 اگست، 2014، 3:56 PM

چین کے علاقے سنکیانگ میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

چین کے علاقے سنکیانگ میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/3 اگست / 2014 ء : چین کے مسلمان اکثریت والے علاقے سنکیانگ میں پولیس نے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مسلمان اکثریت والے علاقے سنکیانگ میں پولیس نے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق سنکیانگ کے علاقےہوٹان میں لوگوں نے مشتبہ افراد کی نشاندہی کی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے انہیں ایک مکان میں گھیر لیا۔ اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعے میں کو ئی شہری یا پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، سنکیانگ میں گزشتہ ہفتے پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارت پر حملے اور جوابی کارروائی میں 59 حملہ آوروں سمیت 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1838955

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha