مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے سنی مسلمان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل کی تازہ بمباری میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ غزہ میں اسرائیل کی 2 روز سے جاری فضائی بمباری میں اب تک 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے حماس کے خلاف فضائی آپریشن کے دوران اسرائیلی فضائیہ غزہ کے مختلف علاقوں میں میزائل حملے کررہی ہے، صیہونی جارحیت کے دوران غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقے میں کئے گئے حملوں میں اب تک مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج کی بمباری سے گزشتہ 2 روز میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
ادھر حماس نے بھی اسرائيلی بربریت کا جواب میں مقبوضہ علاقوں پر راکٹ فائر کئے ہیں جن سے اسرائیلیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ