11 دسمبر، 2013، 10:24 AM

کویت

امیر کویت کا ایران اور گروپ 1+5 کے معاہدے کا خیر مقدم

امیر کویت کا ایران اور گروپ 1+5 کے معاہدے کا خیر مقدم

مہر نیوز/11 دسمبر /2013ء: کویت کے بادشاہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے بادشاہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں افتتحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جنیوا معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

کویت کے بادشاہ نے کہا کہ جب تک اسرائیل بین الاقوامی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا تب تک علاقہ میں پائدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

News ID 1831201

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha