27 اگست، 2013، 11:29 AM

کراچی

کراچی کے علاقے لیاری میں راکٹ حملہ میں 4افراد ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں راکٹ حملہ میں 4افراد ہلاک

مہر نیوز/27 اگست /2013ء: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے، فائرنگ اورراکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 4افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے، فائرنگ اورراکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 4افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ کلری،ہنگورا آباد، دبئی چوک اور عیدو لین سمیت کئی علاقوں میں فائرنگ اور راکٹ حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے، لیاری کے مختلف علاقوں میں زخمی ہونے والے افراد کو لیاری جنرل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 10خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔

News ID 1827020

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha