25 اگست، 2013، 4:35 PM

اسلامی جمہوریہ ایران

انقلاب ایران کے تجربات سے استفادہ کی صورت میں مرسی کو جیل نہ ہوتی

انقلاب ایران کے تجربات سے استفادہ کی صورت میں مرسی کو جیل نہ ہوتی

مہر نیوز/25 اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر مصر کے انقلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کے تجربات سے استفادہ کیا ہوتا تو معزول صدرمحمد مرسی کی جگہ حسنی مبارک سے تبدیل نہ کی جاتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن  کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اگر مصر کے انقلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کے تجربات سے استفادہ کیا ہوتا تو معزول صدرمحمد مرسی کی جگہ حسنی مبارک سے تبدیل نہ کی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ مصر کے تجربات سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔

بروجردی نے کہا کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد،  امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررہے ہیں لیکن انھیں اس میں ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ بروجردی نے کہا کہ بعض عرب اسلامی ممالک امریکہ کے دام میں پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ امریکی جال سے جلد از جلد نکلنے کی کوشش کریں ورنہ امریکہ انھیں بھی مصر اور شام کے حالات سے دوچار کردےگا۔

News ID 1826909

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha