مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے بارے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے دعوؤں کو بے بنیاد،تکراری اور اشتعال انگیز قراردیا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے ٹھوس اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جبکہ امریکہ ان ممالک کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جو دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور دہشت گردوں کی تربیت میں اب بھی مصروف اور مشغول ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کے اقدامات سے بھی صرف دہشت گردوں اور ان کے حامی ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور امریکی حکومت کے اقدامات ان ممالک کے خلاف ہیں جو اس وقت بھی عراق و شام میں دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کی علاقائی پالیسیاں صاف اور شفاف ہیں اور ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم کئے ہوئے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے میزائل تجربات صرف دفاعی نوعیت کے ہیں جنھیں ایٹمی ہتھیار لے جانے کے لئے نہیں بنایا گيا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے قومی اور ملکی مفادات کے خلاف ہر اقدام کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔جبکہ خود امریکہ پیشرفتہ ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ