ایران کی فٹبال ٹیم نے قطر کو ایک صفر سے ہرا دیا

مہر نیوز/5 جون /2013ء:دوحہ میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے قطر کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے قطر کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔دوحہ قطر میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں،میچ ختم ہونے سے 20 منٹ قبل  ایران کے کھلاڑی مجتبیٰ جباری نے ایران کے لئے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔اس فتح کے بعد ایران کی ٹیم ورلڈ کپ کوالفائر کے گروپ اے میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔جنوبی کوریا پہلے اور ازبکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔

News Code 1822983

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =