مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آندھی اور طوفان سے 6 افراد ہلاک، 7 لاپتہ اور 45 زخمی ہوگئےہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں آندھی اور طوفان نے سب کچھ درہم برہم کردیا، جمعرات کو ہوڈ کاوٴنٹی میں رات گئے تیز آندھی اور طوفان سے کئی گھر تباہ ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا، درخت اکھڑ گئے ،بجلی بھی معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ کروڑوں ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
مہر نیوز/17 مئی /2013ء:امریکی ریاست ٹیکساس میں آندھی اور طوفان سے 6 افراد ہلاک، 7 لاپتہ اور 45 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1821937
آپ کا تبصرہ