27 جنوری، 2013، 3:37 PM

افغانستان

افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد ہلاک

افغانستان میں گذشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد ہلاک

مہر نیوز-27 جنوری 2013ء: افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 بم دھماکوں میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 بم دھماکوں میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے8 پولیس اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کو پولیس نے بم نصب کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ دھماکے میں چھ پولیس اہلکار اور ایک ملزم زخمی بھی ہوا۔شمالی قندوز میں دھماکے سے انسداد دہشت گردی کے سربراہ سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ادھر مشرقی صوبے غزنی میں بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکارہلاک ہوگئےہیں

News ID 1801876

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha