25 فروری، 2018، 12:41 PM

میانمار میں تین بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

میانمار میں تین بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

میانمار میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میانمار کی ریاست راکھائن کے دارالحکومت سٹوے میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تاحال دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں۔ پولیس کے مطابق ایک بم حملہ اعلیٰ حکومتی افسر کے گھر پر ہوا۔ دوسرا دھماکا عدالت کے باہر اور تیسرا ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوا۔دھماکوں کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سٹوے شہر میں ہی مزید 3 بم بھی برآمد ہوئے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا۔ بم حملوں کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے شاہرائیں بند کرکے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔مسلم اکثریتی ریاست راکھائن میں ان دھماکوں کو مسلمانوں پر جاری مظالم کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے اور غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ چار روز پہلے بھی میانمار کے صوبہ شان کے شہر لاسہیو میں ایک بم دھماکے میں دو خواتین ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئی تھیں۔

News ID 1878974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha