مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست الاسکا میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ آيا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی کئي ہے۔ امریکہ کی ساحلی ریاست الاسکا میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا میں 102 کلومیٹر سریج کے مغرب میں تھا۔ زلزلہ امریکی وقت کے مطابق 8 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ سونامی کا امکان نہیں ہے، لیکن مقامی طور پر الاسکا کے شہریوں کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
مہر نیوز/ 5 جنوری/ 2013ء: امریکہ کی ریاست الاسکا میں 7.7 کی شدت کا زلزلہ آيا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی کئي ہے۔
News ID 1784123
آپ کا تبصرہ