29 اکتوبر، 2012، 2:23 PM

احمد وحیدی

امریکی حکومت سائبری جنگ کا اصلی سرچشمہ ہے

امریکی حکومت سائبری جنگ کا اصلی سرچشمہ ہے

مہر نیوز/ 29 اکتوبر2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے امریکی وزیردفاع کے حالیہ بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت سائبری جنگ کا اصلی سرچشمہ ہے اوروہ دوسروں پر الزامات عائدکرکے سائبری دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے امریکی وزیردفاع پنیٹا کے حالیہ بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت سائبری جنگ کا اصلی سرچشمہ ہے اوروہ دوسروں پر الزامات عائدکرکے سائبری دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت بھی امریکی حکومت کے تعاون سے سائبری جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور امریکہ و اسرائيل ملکر اپنے مخالف اور مستقل ممالک پر اس طرح پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

جنرل وحیدی نےکہا کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے متعدد شوم منصوبے جسطرح ناکام ہوگئے ہیں اسی طرح انھیں ایران کے خلاف سائبری جنگ میں بھی شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی تسلط پسند حکومت دیگر ممالک اور قوموں پر تسلط قائم کرنے کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیارہے لہذا ہمیں دشمن کے ہر مقابلے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔

News ID 1731376

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha