7 جولائی، 2012، 12:00 PM

حسن فیروز آبادی

آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا منصوبہ موجود ہے/عقل سے کام لےرہے ہیں

آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا منصوبہ موجود ہے/عقل سے کام لےرہے ہیں

مہر نیوز/ 7 جولائی /2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا جامع منصوبہ موجود ہے اور یہ فوجی مشن کا حصہ ہے البتہ ہم عقل و درایت سے کام لے رہے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی 40 فیصد انرجی گزرتی ہے اور ہم اس منصوبے پر اسی وقت عمل کریں گےجب ہمارے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجن جنرل سید حسن فیروز آبادی نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا جامع منصوبہ موجود ہے اور یہ فوجی مشن کا حصہ ہے البتہ ہم عقل و درایت سے کام لے رہے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز سے دنیا کی 40 فیصد انرجی گزرتی ہے اور ہم اس منصوبے پر اسی وقت عمل کریں گےجب ہمارے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

پارلیمنٹ کے سو نمائندوں کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے متعلق مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیروزآبادی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نمائندے ایرانی عوام کے نمائندے ہیں اور ان کی ہرقسم کی آواز اور ہرقسم کا پیغام  درحقیقت ایرانی عوام کی آواز اور پیغام ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ایک فوجی ہونے  کے لحاظ سے عرض کرتا ہوں کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا جامع منصوبہ ہمارے پاس موجود ہے اور آبنائے ہرمز دنیا کی چار یا پانچ اہم جگہوں میں شامل ہے جس میں ہر قسم کے خلل سے دنیا پر برےاثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عقل و ہوش سے کام لے رہے ہیں اور ہم اس اہم راستے کو اسی صورت میں بند کریں گے جب ہمارے قومی اور ملکی مفادات کو کوئی نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا عقل و شعور پر مبنی مضبوط اور مستحکم کنٹرول ہے اور ہم اس کی نگرانی کررہے ہیں ۔ انھوں نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کے دشمنوں کو شکست و ناکامی ہوگی اور شامی عوام کا مستقبل درخشاں اور تابناک ہے انھوں نے کہا کہ شام لیبیا نہیں ہے اور نہ ہی اسد قذافی ہے شامی عوام حکومت کے ساتھ ہیں اور شامی عوام اور حکومت کے دشمنوں کو بین الاقوامی سطح پرسخت ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1643735

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha