26 جون، 2012، 5:21 PM

نيپال

نيپال ميں بس گہري کھائي ميں گرنے سے 10 افراد ہلاک

نيپال ميں بس گہري کھائي ميں گرنے سے 10 افراد ہلاک

مہر نیوز/26جون /2012 ء: نيپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب ميں تيز رفتار بس گہري کھائي ميں گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمي ہو گئے ہیں.

مہرخبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نيپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب ميں تيز رفتار بس گہري کھائي ميں گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمي ہو گئے ہیں. پوليس کے مطابق  پہاڑي علاقہ ميں ايک مسافر بس تيز رفتاري سے خطرناک پہاڑي موڑ کاٹتے ہوئے 400 ميٹرگہري کھائي ميں گر گئي جس کے نتيجے ميں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمي ہوئے. ضلعي پوليس کے ڈپٹي سپرنٹنڈنٹ بھارت بہادر نے بتايا کہ 17 مسافروں کو لے کر ايک بس ملک کے مغربي حصے سے چندرنگر شہر جا رہي تھي کہ ڈرائيور تيز رفتاري کے باعث خطرناک پہاڑي موڑ پر بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس بے قابو ہو کر پہاڑي سے نيچے 1300 فٹ گہري کھائي ميں جا گري. انہوں نے کہا کہ پہاڑي راستے پر حادثہ تيز رفتاري کے باعث پيش آيا جس ميں 10 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

News ID 1635962

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha