4 مارچ، 2012، 7:31 PM

کانگو

کانگو میں اسلحہ ڈپو ميں دھماکوں کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک

کانگو میں  اسلحہ ڈپو ميں دھماکوں کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک

مہر نیوز- 4 مارچ 2012ء: کانگو کے دارالحکومت ميں اسلحے کے ڈپو ميں کئي دھماکے ہوئےہیں جن کے نتيجے ميں 150 افراد ہلاک اور 1500 زخمي ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ کانگو کے دارالحکومت ميں اسلحے کے ڈپو ميں کئي دھماکے ہوئےہیں جن کے نتيجے ميں 150 افراد ہلاک اور 1500 زخمي ہو گئے ہیں۔ دھماکے کي ويڈيو فوٹيج جاري کر دي گئي ہے. دھماکے کانگو کے دارالحکومت برازا وائل ميں اسلحے کے ڈپو ميں ہوئے۔ دارالحکومت کے مشرق ميں واقع ايم پيلا  ميں ملٹري بيرکس دھماکوں سے گونج اٹھے، دھماکے اتنے شديد تھے کہ اس سے کئي عمارتيں منہدم ہوگئيں اور دھماکے کي گونج ہمسايہ ملک ميں بھي سني گئي، دھماکے کي وجہ معلوم نہيں ہوسکي.

News ID 1551628

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha