مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ اور الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نواز سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شام میں اپنے خطرناک جنگی عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کی سعودی عرب مکمل حمایت کرےگا ،جبکہ سعودی عرب نے بحرین کے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے اپنے فوجی بحرین بھیج رکھے ہیں اور سعودی عرب مشرقی علاقہ میں سعودی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ ادھرحلب میں ہونے والے خونی بم دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ دہشت گردوں نے قبول کرلی ہےاس حملے میں 25 شامی شہری جاں بحق اور درجوں زخمی ہوگئے تھے۔ امریکہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شام میں بم دھماکوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم ملوث ہے سعودی عرب نے اب کھل کر القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی سعودی عرب القاعدہ کو مالی مدد فراہم کررہا تھا۔ادھر ایمن الظواہری نے بھی شام میں القاعدہ کو کاررائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔سعود الفیصل نے شام کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اصلاحات عرب لیگ کی مرضی کے مطابق انجام پانی چاہییں ذرائع کے مطابق شامی عوام اور حکومت نے عرب لیگ کے شوم منصوبے کو شام میں ناکام بنادیا ہے سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کی سرپرستی میں لیبیا کا منصوبہ شام میں نافذ کرنے کا اقدام کیا تھا جس میں انھیں اب تک سخت شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
شام کے متعلق
سعودی وزیر خارجہ کے خطرناک جنگی عزائم/ دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان
مہر نیوز-12 فروری 2012ء: امریکہ نواز سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے شام میں اپنے خطرناک جنگی عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کی سعودی عرب مکمل حمایت کرےگا۔ حلب میں ہونے والے خونی بم دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1532369
آپ کا تبصرہ