مہر خبررساں ایجنسی نے المحیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے ایران اور مصر کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر تمام ممالک منجملہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور ایران عربوں کا دشمن نہیں بلکہ ہمدرد دوست ہے۔ موسی نے کہا کہ مصر میں قبائلی اختلافات کی ذمہ داری سابق صدر حسنی مبارک پر عائد ہوتی ہے جس نے ملک میں منفی سوچ کو فروغ دیا۔ عمرو موسی نے ایران اور مصر کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عربوں کا دشمن نہیں ہے بلکہ ہمدرد دوست ہے اور مصر اپنے تعلقات کوایران سمیت تمام ممالک کے ساتھ فروغ دینا چاہتا ہے۔
عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی نے ایران اور مصر کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر تمام ممالک منجملہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور ایران عربوں کا دشمن نہیں بلکہ ہمدرد دوست ہے۔
News ID 1308933
آپ کا تبصرہ