مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے ارومیہ جانے والا مسافر طیارہ ارومیہ شہر کے ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاز میں عملہ کے افراد سمیت 95 افراد سوار تھے۔ ایران کی قومی ایئر لائن کے سربراہ رضا نخجوانی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز میں 95 افراد سوار تھے ہوائی جہاز بوئینگ 277 تھا اطلاعات کے مطابق 35 زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے اس حادثہ میں کچھ افراد جاں بحق بھی ہوئے جن کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے رسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مشغول ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے ارومیہ جانے والا مسافر طیارہ ارومیہ شہر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے جہاز میں عملہ کے افراد سمیت 95 افراد سوار تھے۔
News ID 1228593
آپ کا تبصرہ